جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے فری حجامہ کیمپ کا انعقاد

نارائن پیٹ: 18 نومبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ٹاؤن کے لعل مسجد میدان کے پاس عرس حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کے ضمن میں مجلس اتحاد المسلمین نارائن پیٹ کی جانب سے فری حجامہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جسکی سرپرستی جابر بن سعید الجابری انچارچ مجلس اتحاد المسلمین متحدہ ضلع محبوب نگر نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقیوم کی خدمات حاصل کی گی۔ اس کیمپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے عبدالقدیر منڈاسگھر صدر ضلع مجلس نارائن پیٹ’ محمد تقی چاند صدر ٹاؤن مجلس و  رکن بلدیہ وارڈ نمبر 23 نارائن پیٹ’ محمد تقی چاند پیر  رکن بلدیہ وارڈ نمبر  24 و جوائینٹ سکریٹری مجلس نے شرکت کرتے ہوئے اس کیمپ کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر 200 سے زائد افراد نے اس  فری حجامہ کیمپ سے استفادہ حاصل کیا۔ اس موقع پر محمد طاہر خرادی جوائینٹ سکریٹری مجلس’ محمد تقی پاجنی گھر’ فیاض قریشی’ محمد معیز’ بابا فیصل’ ضیاء تاج’ مجاہد چاند پیر’ محمد حسین’ بابا مڑکی’ قاسم تاچی ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button