ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کا اختتام! تین ماہ بعد کیسوں کی تعداد 50 ہزار سے کم

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  بھارت میں کورونا کے 42640 نئے معاملے درج کئے گئے۔جس میں 91 دنوں میں  50 ہزار تک کمی واقع ہوئی ہے۔لگاتار 79 ویں دن  زیر علاج مریضوں کی تعداد7 لاکھ سے بھی کم رہی۔بھارت میں اب  زیر علاج مریضوں کی تعداد  کم ہو کر  662521 ہوگئی۔اب تک ملک میں28926038 لوگ صحت یاب ہوئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران81839 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ لگاتار 40 ویں دن یومیہ نئے معاملات کی تعداد شفایاب ہونے والے یومیہ معاملات سے کم رہی۔صحتیابی کی شرح بڑھ کر 96.49 فیصد ہوگئی۔ہفتہ وار متاثرہ افراد کی شرح 5 فیصد سے کم رہی  اور سردست  یہ 3.21 فیصد ہے۔ متاثر پائے جانے والے افراد کی یومیہ شرح 2.56 فیصد رہی جو  کم ہو کر لگاتار 15 ویں دن 5 فیصد سے  بھی کم ہے۔طبی جانچ  صلاحیت میں بڑے پیمانے پر اضافہ کیاگیا اور مجموعی طور پر 39.04 کروڑ ٹیسٹ منعقد کئے گئے۔