نیشنل

مٹن بریانی چکن بریانی مچھلی اورانڈے کھاتی ہے یہ بکری

نئی دہلی: بکریاں گھاس ،پتے، دانہ وغیرہ کھاتی ہیں لیکن آپ کو جان کرحیرت ہوگی کہ ایک بکری مٹن،چکن بریانی ،مچھلی اورانڈے ہی کھاتی ہے۔ اس کے سوا دوسری کوئی چیز نہیں کھاتی۔ عام طورپربکریوں کی جوغذا ہے وہ یہ بکری نہیں کھاتی۔ اس بکری کا نام بھوری ہے۔ یہ بکری مدھیہ پردیش کے لوہری گاوں کے رہنے والے کسان رفیق کی ہے۔ رفیق کا کہنا ہے کہ یہ بکری جب چھوٹی تھی تب سے ہی اسے بریانی کافی پسند ہے وہ مچھلی اورانڈے بھی شوق سے کھاتی ہے۔ یہ بکری گذشتہ تین سال سے نان ویج کھارہی ہے۔ اسے کھانے میں بریانی ہی چاہئے وہ گھاس اورپتوں کی طرف دیکھتی بھی نہیں۔ اس بکری کو دیکھنے کیلئے دوردورسے لوگ آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button