ورنگل کی رامپا مندر عالمی تقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل _ وزیراعظم مودی کی مبارکباد

حیدرآباد _ تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں واقع رامپا مندر کو یونیسکو نے عالمی تقافتی ورثہ قرار دیا ہے جس پر وزیراعظم نریندر مودی نے یونیسکو کے ذریعہ کاکاتیا رامپا مندر کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے لوگوں سے بھی اس پرشکوہ مندر کے احاطے کا دورہ کرنے اور اس کی عظمت کا تجربہ کرنے کی تاکید کی۔

یونیسکو کے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:

”بہترین! سب کو، خاص طور پر تلنگانہ کے لوگوں کو بہت بہت مبارک ہو۔

مشہور کاکاتیا مندر عظیم کاکاتیا خاندان کی شاندر کاریگری کا مظہر ہے۔ میں آپ سب سے گزارش کروں گا کہ اس پرشکوہ مندر کے احاطے کا دورہ کریں اور اس کی عظمت کا تجربہ کریں۔“