نیشنل

آندھراپردیش قانون ساز کونسل کے ڈپٹی چیرپرسن کے عہدہ پر مسلم خاتون کا انتخاب

کڑپہ _ آندھراپردیش قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیرپرسن کے عہدہ پر  پہلی بار مسلم خاتون کا انتخاب عمل میں آیا  ہے۔ وائی ​​ایس ایس آر کانگریس پارٹی نے ایم ایل سی ذکیہ خانم کو متفقہ طور پر کونسل کی ڈپٹی چیرپرسن کے طور پر منتخب کیا ہے انہوں نے جمعہ کو اپنا عہدہ سنبھال لیا ۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی خود انہیں کرسی پر لے گئے۔ اس موقع پر ذکیہ خانم نے چیف منسٹر کا شکریہ ادا کیا۔  ذکیہ نے کہا کہ وہ چیف منسٹر جگن کی مقروض ہیں کہ انہوں نے انہیں اس معزز عہدے کا مستحق تسلیم کیا اور نیک نیتی کے ساتھ یہ عہدہ دیا۔

چیف منسٹر وائی ایس جگن، جنہوں نے کڑپہ  ضلع کے رائے چوٹی میں اقلیتی برادری کو ایم ایل سی کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا، اپنی بات پر قائم رہے۔ اور  رائے چوٹی کی ذکیہ خان کو ایم ایل سی کا عہدہ دیا گیا۔

ذکیہ خانم کا تعلق رائے چوٹی ٹاون سے ہے ان کے شوہر ایم افضل خان مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین تھے جن کا انتقال ہوگیا۔ذکیہ خانم انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی۔وہ یکم جنوری 1971 کو پیدا ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button