نیشنل

اترپردیش میں مجلس کے اتحادی جماعتوں کو اقتدار ملنے پر دو چیف منسٹرس اور تین ڈپٹی چیف منسٹرس _ بیرسٹر اویسی _ ویڈیو دیکھیں

لکھنو_ 22 جنوری ( اردو لیکس) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے اتر پردیش میں بابو سنگھ کشواہا اور بھارت مکتی مورچہ پارٹی کے ساتھ اپنے اتحاد کا اعلان کیا۔مجلس کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلت اور اوبی سی جماعتوں کے ساتھ ان کی پارٹی نے اترپردیش انتخابات میں اتحاد کیا ہے  اگر یہ اتحاد اقتدار میں آتا ہے تو اترپردیش میں دو چیف منسٹرس ہوں گے، جن میں ایک او بی سی کمیونٹی سے اور دوسرا دلت کمیونٹی سے ہوگا ۔ جبکہ تین ڈپٹی چیف منسٹرس بھی ہوں گے جس میں ایک مسلم ڈپٹی چیف منسٹر بھی ہوگا ۔.

متعلقہ خبریں

Back to top button