جرائم و حادثات

اترپردیش۔ غازی آباد کورٹ میں فائرنگ کرکے ایڈوکیٹ کا قتل

نئی دہلی : عدالت کے چیمبر میں ایک ایڈوکیٹ پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا گیا۔ یہ سنسنی خیز واردات ریاست اتر پردیش کے غازی آباد میں کل پیش آئی۔

 

 

پولیس ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ مونوچودھری اپنے چیمبر میں کھانا کھا رہے تھے کہ اسی وقت ایڈوکیٹ کا حلیہ بنائے ہوئے بندوق کے ساتھ وہاں پہنچنے والے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایڈوکیٹ کی موت ہو گئی

 

 

اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی عہدیدار مقام واقعہ پر پہنچ گئے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button