نیشنل

علماءاور دانشوروں سے ٹی وی چینلوں کے مباحثوں اور ڈبیٹس میں شرکت نہ کرنے کی اپیل _ صدر، نائبین صدراور جنرل سکریٹری بورڈ کا مشترکہ بیان

 

نئی دہلی : ۱۰ جون ۲۰۲۲ء( پریس ریلیز) جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ صدر بورڈ حضرت مولانا سیدمحمد رابع حسنی ندوی ، نائبین صدر بورڈ حضرت مولانا سید جلال الدین عمری صاحب ، حضرت مولانا کا کا سعید احمد عمری صاحب ، حضرت مولانا سید شاہ فخر الدین اشرف صاحب، حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب، جناب ڈاکٹر سید علی مد نقوی صاحب نے اپنے مشترکہ بیان میں علما ء اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ٹی وی چینلوں کے مباحثوں اور ڈبیٹس میں شرکت نہ کریں  جس کا مقصد محض اسلام اور مسلمانوں کی تضحیک اور استہزا ہے۔

ان پروگراموں میں شرکت کر کے وہ اسلام اور مسلمانوں کی کوئی خدمت تو نہیں کر پاتے بلکہ بالواسطہ اپنی رسوائی اور اسلام ومسلمانوں کے استہزا کا سبب بن جاتے ہیں ۔ ان پروگراموں کا مقصد بھی کسی تعمیری بحث کے ذریعہ کسی نتیجے تک پہنچنا نہیں ہوتا بلک مین اسلام اور مسلمانوں کا مذاق اڑانا اور بد نام کرنا ہوتا ہے۔

یہ چینلس اپنی غیر جانبداری ثابت کرنے کے لئے کسی مسلم چہرہ کو بھی اس بحث کا حصہ بنانا چاہتے ہیں ۔ ہمارے علما ء اور دانشور نادانستگی میں اس سازش کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ اگر ہم نے ان پروگراموں اور چینلس کا بائیکاٹ کیا تو نہ صرف اس سے ان کی TRP گھٹے گی بلکہ وہ اپنے مقصد میں بھی بری طرح نا کام ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button