اترپردیش کے ایک اور وزیر دھرم سنگھ سماج وادی پارٹی میں شامل

اترپردیش کے ایک اور وزیر دھرم سنگھ سماج وادی پارٹی میں شامل 

لکھنو _ 13 جنوری ( اردو لیکس) اترپردیش میں بی جے پی کی مشکلات میں گھنٹے گھنٹے اضافہ ہورہا ہے صبح میں ایک رکن اسمبلی کے سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد دوپہر میں چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کابینہ کے ایک اور وزیر دھرم سنگھ ساینی بھی بی جے پی چھوڑ اکھلیش یادو کی پارٹی میں شامل ہوگئے۔

اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو جھٹکے پر جھٹکے لگ رہے ہیں اب تک یوگی آدتیہ ناتھ کابینہ کے تین  وزراء اور 5 ارکان اسمبلی پارٹی چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں تازہ طور پر آج بی جے پی چھوڑنے والوں میں ایک رکن اسمبلی مکیش ورما  اور وزیر دھرم سنگھ شامل ہیں ۔جس کے بعد حالیہ دنوں بی جے پی چھوڑنے والے وزراء اور ارکان اسمبلی کی تعداد 8 ہوگئی

پارٹی چھوڑنے والے دھرم سنگھ اور مکیش ورما نے کہا کہ  یوگی آدتیہ ناتھ حکومت میں بی سی اور ایس سی طبقہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہےبی جے پی او بی سی لیڈر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کابینہ کے 18 وزراء پارٹی چھوڑنے والے ہیں روزانہ ایک دو وزراء پارٹی چھوڑیں گے۔20 جنوری تک 18 وزراء نے بی جے پی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے