جرائم و حادثات

شادنگر میں ایک بڑے گڑھے میں تین کمسن غرقاب

تلنگانہ کے شادنگر بلدیہ کے حدود میں پانی کے بڑے گڑھے میں تین کم عمر بچے غرق ہوگئے۔مقامی افراد نے بتایا کہ شادنگر ٹاون کے رہنے والے اکشت گوڑ،فرید اور پروین مچھلی پکڑنے کے دوران وہاں ایک وینچر کے سلسلہ میں کھودے گئے پانی کے گڑھے میں یہ تینوں اتفاقی طورپر غرق ہوگئے۔ان بچوں کے والدین نے ان کوکافی تلاش کیا لیکن ان کو تلاش میں ناکامی ملی تاہم ان کی چپل اس گڑھے کے قریب نظرآئیں اورتلاش پر اس گڑھے میں ان کی لاشیں پائی گئیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button