نیشنل

آندھراپردیش کے مسلمانوں کی ترقی و بہبود سے متعلق چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے کئی اہم فیصلے

وجے واڑہ _ آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے عہدیداروں کو اوقافی اراضیات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اوقاف  زمینوں کا مکمل سروے کرنے کی تجویز پیش کی۔ وائی ایس جگن نے آج  اپنے کیمپ آفس میں محکمہ اقلیتی بہبود کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  جگن نے حکام کو ہدایت دی  کہ وقف املاک کے تحفظ کے حصے کے طور پر اوقافی اراضیات  کے اطراف کمپاؤنڈ وال  تعمیر کی جائے۔  کمپاؤنڈ وال کی تعمیر  ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم کے ذریعے شروع کریں ۔ وائی ایس جگن نے حکام کو ہدایت دی کہ کرنول میں ایک وقف ٹربیونل قائم کیا جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی سی ایم امجد باشاہ اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

اقلیتوں کے لیے سب پلان  کے  اقدامات کیے جائیں۔
وائی ایس جگن نے اقلیتوں کے لیے نئے قبرستان کی اراضی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ان کی ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ وہ  اماموں ، موذنین کو بروقت اعزازیہ دیں۔ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محکمہ اقلیتی بہبود میں زیر التوا مسائل پر مکمل رپورٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طلبہ میں مہارت کی تربیت دینے کی ہدایت دی۔اانہوں نے  کرنول میں اردو یونیورسٹی کا کام روزانہ کی بنیاد پر انجام دینے کی ہدایت دی اور اردو اکیڈمی کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button