مبارکباد

محمد فواز علی ولی احد ڈاکٹر محمد جنید علی کی انٹرمیڈیٹ سال اول میں امتیازی کامیابی 

 

نظام آباد:25/ اپریل (اردو لیکس) محمد فواز علی فرزند ڈاکٹر محمد جنید علی انٹرمیڈیٹ سال اول میں 98.5% نشانات سے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے۔ ابتدائی تعلیم نالج پارک انٹرنیشنل اسکول نظام آباد سے حاصل کرنے کے بعد مدرسہ مظہر العلوم سے حفظ قرآن کرتے ہوئے 21 پارہ تکمیل کئے ہائی اسکول مکمل ہونے کے بعد انٹرمیڈیٹ سری چیتنیا عطا پور حاصل کرتے ہوئے 98.5 فیصد نمبرات سے امتیازی کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر ان کے دادی زوجہ محمد علی صاحب، تایا، تائی محمد عظمت علی، والدین ڈاکٹر جنید، ڈاکٹر تحمینہ و عزیزو اقارب نے دلی مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کیلئے دعاؤں سے نوازا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button