کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے تعلق سے مرکز کا بڑا بیان

کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے تعلق سے مرکز کا بڑا بیان

نئی دہلی _ مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون Omicron کا کوئی کیس درج نہیں ہوا ہے۔ تاہم، مرکزی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اومیکرون کے شبہ میں مہاراشٹر میں ایک کلسٹر اور کرناٹک میں دو کلسٹروں کو قائم کیا گیا ہے ۔ مہاراشٹر کے ڈومبیولی میں ایک شخص مبینہ طور پر اومیکرون قسم سے متاثر تھا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔جس کے حکومت نے  واضح کیا کہ اب تک ہندوستان میں کوئی بھی Omicron سے متاثر نہیں ہوا ہے۔

حالیہ دنوں آفریقہ اور چند ممالک میں کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون شروع ہوا ہے ، جسے عالمی ادارہ صحت نے خطرناک قرار دیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ وائرس تقریباً 22 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا کہ کورونا کی یہ نئی قسم مدافعتی نظام کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ اس تناظر میں  مرکزی حکومت نے کئی پابندیاں لگائیں ہیں ۔ اس نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے سخت RTPCR ٹیسٹ کریں اور ان کے نمونے جینوم کی ترتیب کے لیے بھیجیں۔