تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

حیدرآباد: تلنگانہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔

 

ریاست میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی کے سلسلہ میں سرکاری ملازمین کی تجاویز حاصل کرنے کے لیے محکمہ واری اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔

 

پی آر سی کمیٹی کی جانب سے اس سلسلے میں تمام محکموں کے ذمہ داروں کو مکتوبات روانہ کئے جارہے ہیں۔ متعلقہ محکموں میں ملازمین کی تعداد ان کے پے اسکیل اور دیگر تفصیلات کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی جارہی ہے۔

 

اس مہینہ کی 19 تاریخ کو بی آر کے بھون میں چار محکموں کے ذمہ داران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button