نیشنل

متنازعہ زرعی قوانین کی طرح ” سی اے اے ” بھی منسوخ کردیا جائے : چیف منسٹر تامل ناڈو

نئی دہلی _ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے تین زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کرنے پر تامل ناڈو کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے  وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا  کیا۔  ڈی ایم کے کے صدر اور تمل ناڈو کے چیف منسٹر  ایم کے اسٹالن نے  مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ تین زرعی قوانین کی طرز پر  شہریت (ترمیمی) ایکٹ ( سی اے اے )  اور دیگر قوانین کو واپس لے لیں  جو عوام  کو  ناپسند ہیں

انہوں نے کہا کہ  پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے پہلے دن تینوں زرعی قوانین کے ساتھ دیگر متنازعہ قوانین کو بھی ختم کرنے کا ب فیصلہ کرنا چاہئے۔

ڈی ایم کے پارٹی ہیڈکوارٹر  سے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے اسٹالن نے کہا کہ ڈی ایم کے نے ابتدا سے ہی  متنازعہ زرعی قوانین کی مخالفت کرتے آرہی ہے اور اس کی  پارلیمنٹ میں مخالفت کی تھی اور سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کے علاوہ بلوں کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ پارٹی نے اتحادی شراکت داروں کی حمایت سے ریاست میں تحریکیں چلائیں اور کسانوں کے احتجاج میں حصہ بھی لیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button