نیشنل

مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کرنے والی اہم ملزمہ بھی گرفتار _ چند گھنٹوں کے درمیان دو گرفتاریاں

 

مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کرنے والی اہم ملزمہ بھی گرفتار _ چند گھنٹوں کے درمیان دو گرفتاریاں 

نئی دہلی _ 4 جنوری ( اردو لیکس) مسلم خواتین کو آن لائن نیلامی کرنے کے لیے بلی بائی ایپ بنانے والا وشال کمار کی گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ممبئی پولیس نے اتراکھنڈ کی 18 سالہ شیوتا سنگھ کو بھی گرفتار کرلیا ہے جو اس ایپ کو تیار کرنے والی اہم ملزمہ بتائی گئی ہے

 

بتایا گیا ہے کہ وشال کمار  سے تفتیش کرنے کے بعد مرکزی ملزم شیوتا سنگھ کو اترا کھنڈ سے گرفتار کیا گیا، دونوں ملزم پہلے  سے ایک دوسرے کے رابطے میں تھے، اصل ملزم شیوتا تین جعلی اکاؤنٹس کو ہینڈل کر رہی تھی اور نفرت انگیز پوسٹ کرتی تھی،  شریک ملزم وشال کمار نے سکھ برادری کے نام سے جعلی اکاؤنٹ 21 دسمبر  کو بنایا تھا، وہ سکھوں کے ناموں سے مشابہت کے لیے اکاؤنٹ کا نام بدلا تھا تاکہ سکھ برادری سے مسلمان نفرت کرنا شروع کر دے۔

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button