نیشنل

ہندوستان پر بڑا سائبر حملہ _ 500 سے زائد ویب سائٹس ہیک _ پولیس اور سرکاری ویب سائٹس بھی شامل

حیدرآباد_ 14 جون ( اردولیکس) منگل کو ملک میں ایک بڑا سائبر حملہ ہوا۔جس کے نتیجہ میں 500 سے زائد ویب سائٹس ہیک ہوگئیں ۔ اس میں 70 سرکاری ویب سائٹس بشمول مہاراشٹر کے تھانے پولیس کی ویب سائٹ بھی شامل ہیں، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ہیکروں نے یہ کام کیا ہے مہاراشٹر سائبر سیل کے اے ڈی جی مدھوکر پانڈے نے کہا کہ کئی ویب سائٹس کو ری ویمپ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویب سائٹس کی بحالی کا کام ابھی بھی جاری ہے اور ریاست میں 70 سے زیادہ ویب سائٹس پر حملہ کیا گیا ہے۔ 500 سے زائد ویب سائٹس ہیک ہو چکی ہیں۔ پولیس نے یہ بھی  شبہ ظاہر کیا ہے کہ مذہبی تصادم کے تناظر میں کئی سائبر ہیکرز اس حملے میں ملوث ہوسکتے ہیں اے ڈی جی پانڈے نے کہا کہ اس میں ملیشیائی اور انڈونیشیائی ہیکرز ملوث ہونے کی معلومات موجود ہیں۔ کیا یہ گینگ انڈیا میں سرگرم ہے؟ یا نہیں؟ وہ تفصیلات جاننے کی کوشش کررہے ہیں

تھانے پولیس سائبر سیل کے ڈی سی پی سنیل لوکھنڈے نے بتایا کہ منگل کی صبح تقریباً 4 بجے پولیس کی ویب سائٹ ہیک کی گئی۔ اس کے بعد تکنیکی ماہرین نے ویب سائٹ کو بحال کردیا ۔ مہاراشٹر کی وزارت داخلہ نے ریاستی سائبر سیل کو سرکاری ویب سائٹس اور سائبر حملوں کی ہیکنگ کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تھانے پولیس کی ویب سائٹ ہیکنگ کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔  ملک کے کئی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ خانگی  کمپنیوں کی ویب سائٹس کو بھی ہیک کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button