نیٹ امتحان میں فیل ہوجانے کے خوف سے طالب علم نے کرلی خودکشی _ امتحان سے چند گھنٹے قبل واقعہ

چنائی _ تاملناڈو میں ایک طالب علم نے ایم بی بی ایس کورسس میں داخلوں کے لئے منعقد ہونے والے نیٹ امتحان میں فیل ہوجائے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔بتایاجاتا ہے کہ تاملناڈو کے سیلم شہر سے تعلق رکھنے والا 19 سالہ دھنش دو مرتبہ نیٹ امتحان میں شرکت کرچکا ہے لیکن وہ کوالیفائی نہیں ہوا۔ آج ملک بھر کے 200 مقامات پر نیٹ امتحان منعقد ہوا۔امتحان سے چند گھنٹے قبل ہی دھنش نے خودکشی کرلی۔