جرائم و حادثات

ناجائزتعلقات۔عاشق سے اپنے ہی معصوم بیٹے کا قتل کروانے والی ظالم خاتون گرفتار۔ حیدرآباد پولیس کی کاروائی

حیدرآباد: ناجائز تعلقات کے درمیان رکاوٹ محسوس کرتے ہوئے اپنے ہی تین سالہ بیٹے کو عاشق کی مدد سے قتل کروانے والی درندہ صفت خاتون اوراس کے عاشق کو حیدرآباد کی مشیرآباد پولیس نے گرفتارکرلیا۔ راجیش چندرا آئی پی ایس ڈی سی پی سنٹرل زون نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 3 سالہ بچہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ رام نگرمیں رہتا تھا۔ بچے کی ماں ناگا لکشمی کے ناجائز تعلقات روی نامی شخص سے قائم ہوگئے تھے۔

بچہ چھوٹا ہونے کی وجہہ سے اکثرماں کے ساتھ رہتا تھا، روی اورناگا لکشمی جب بھی ملتے انھیں محسوس ہوتا کہ بچہ کی وجہہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ان دونوں نے ملکربچے کو راستہ سے ہٹا دینے کا منصوبہ بنایا۔ منصوبہ کے مطابق 8 جولائی کو ناگا لکشمی اپنے شوہرکو لے کرکام کی تلاش کے بہانے ہائی ٹیک سٹی روانہ ہوئی اوروہاں سے روی کو فون پراطلاع دی گئی کہ وہ بچے کو جو انگن واڑی میں پڑھتا ہے گھرلالیا جائے۔ روی بچہ کو انگن واڑی سے گھرلے آیا اس نے لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی اوربے دردی سے وحشیانہ انداز میں اس کا آہنی سلاخوں وغیرہ سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

اس ظالم نے بچے کے جسم کے نازک حصوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ قتل کے بعد روی نے اسے حادثہ قراردینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ لڑکا کرسی سے گرکرہلاک ہوگیا ہے۔ ناگا لکشمی جو اس پورے معاملہ سے واقف تھی خاموش رہی۔ پولیس نے شبہ کی بنا پرنعش کا پوسٹ مارٹم کروایا جس میں انکشاف ہوا کہ لڑکے کی موت حادثاتی نہیں ہے بلکہ اس کا قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے روی اورناگا لکشمی کو حراست میں لے کرتفتیش کی تو انھوں نے اقبال جرم کرلیا۔ پولیس نے ان دونوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button