وزیر اعظم مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا
نئی دہلی _ وزیر اعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائد کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک عظیم قائد اور دور اندیش لیڈر تھے، جن کی قیادت میں ہندوستان-متحدہ عرب امارات تعلقات مضبوط ہوئے۔
وزیر اعظم نے ایک ٹوئٹ میں کہا؛
’’میں عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائد کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت غم زدہ ہوں۔وہ ایک عظیم قائد اور دور اندیش لیڈ ر تھے، جن کی سربراہی میں ہند-متحدہ عرب امارات تعلقات مضبوط ہوئے۔ہندوستان کے لوگوں کے دلی جذبات متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے ساتھ ہے۔ میں اُن کی روح کے سکون کے لئے دعا کرتاہوں۔
I am deeply saddened to know about the passing away of HH Sheikh Khalifa bin Zayed. He was a great statesman and visonary leader under whom India-UAE relations prospered. The heartfelt condolences of the people of India are with the people of UAE. May his soul rest in peace.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 13, 2022