نیشنل

گاڑیوں کے پچھلی سیٹ پر بھی ایئر بیگ لگانے کی تجویز _ مرکزی وزیر نتن گڈکری کا پارلیمنٹ میں جواب

نئی دہلی _ 4 اگست ( اردولیکس) مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کہا کہ گاڑیوں میں ایئر بیگ لگانے کو لازمی قرار دینے کے لئے نئی تجاویز تیار کی جا رہی ہیں۔ مرکزی وزیر نے لوک سبھا میں کہا کہ اب تک گاڑیوں کے لیے دو ایئر بیگ لازمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کار کی پچھلی سیٹ پر مسافروں کے لیے ایئر بیگ نہیں ہیں اور محکمہ ٹرانسپورٹ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ گاڑی کے پچھلی سیٹ پر  بھی ایئر بیگ ہوں۔ اس سے کسی بھی حادثے کی صورت میں ان کی جان بچ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تجویز پر غور کیا جا رہا ہے اور حکومت جلد فیصلہ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ 2024 تک ہندوستان کا روڈ انفراسٹرکچر امریکی ماڈل پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2024 سے پہلے 26 گرین ایکسپریس ہائی ویز تعمیر کی جائیں گی جس سے سفری وقت میں نمایاں کمی آئے گی۔ اس ہائی وے کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد، دہلی سے دہرادون، دہلی سے ہریدوار اور دہلی سے جے پور دو گھنٹے میں پہنچ سکتے ہیں۔  کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راجیو شکلا کے پوچھے گئے ایک سوال کا نتن گڈکری نے جواب دیا کہ فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے اور وہ ملک میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کا چہرہ بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button