نیشنل

صحافی رانا ایوب ہائی کورٹ سے رجوع _ لندن جانے کی اجازت دینے کی درخواست کی

ممبی _ 31 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) مشہور صحافی رانا ایوب  دہلی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہوئے بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے انہیں منگل کو لندن جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا تھا۔رانا ایوب کی درخواست آج کارگذار  چیف جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس نوین چاولہ کے بنچ پر پیش کی گئی ۔ ایوب کے وکیل نے بنچ سے خواہش کی کہ کل جمعہ کی صبح جلد سماعت کی درخواست کی کیونکہ رانا ایوب کو کل بیرون ملک سفر کرنا ہے۔جس پر عدالت نے کہا کہ اگر اسے 11 بجے سے پہلے داخل کیا جاتا ہے تو اسے کل لسٹ کرتے ہوئے سماعت کی جاتی تھی تاہم بنچ نے جمعہ کو اس پر سماعت کرنے سے متعلق وضاحت نہیں کی۔

واضح رہے کہ رانا ایوب کو منگل کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر لندن جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ یہ کارروائی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے منی لانڈرنگ کیس میں ان کے خلاف جاری کردہ لک آؤٹ سرکلر پر مبنی تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button