اسپشل اسٹوری

حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں دو سالہ لڑکی کو لگایا گیا 16 کروڑ کا انجکشن

:حیدرآباد _ 8 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے ایک دور دراز گاوں میں رہنے والی دو سالہ بچی کو حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپٹل میں 16 کروڑ روپے کا انجکشن لگا کر ایک خطرناک بیماری میں مبتلا بچی کو بچا لیا گیا۔

تلنگانہ کے کتہ گوڈم ضلع کے دموگوڈم منڈل کے ریگوبلی گاوں سے تعلق رکھنے والی دو سالہ لڑکی جس کا نام ایلن ہے۔  ایلن  پچھلے ایک سال سے ایک نایاب بیماری  ‘سپائنل مسکولر ایٹروفی ٹائپ-2یہ دنیا کی نایاب ترین بیماری ہے۔ اس بیماری کی اہم علامت گردن کا اکڑ جانا ہے۔ ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا کہ اس بیماری کے علاج کا واحد طریقہ Novartis Pharma کی طرف سے تیار کردہ Zolgensma کا انجیکشن ہے جس کی لاگت 16 کروڑ روپے ہے۔ ۔ لیکن، لڑکی عام گھرانے سے تعلق رکھتی ہے اس کے والد پراوین ایک میڈیکل ریپریزنٹیٹو ہیں اور والدہ سٹیلا گھریلو خاتون ہے انہیں کوئی امید نہیں تھی کہ 16 کروڑ روپے ان کے پاس جمع ہوں گے اور  وہ بچی کی جان بچا پائیں گے  وہ  عطیات سے جمع ہونے والی 10 لاکھ روپے کی رقم سے اس  کا علاج کر رہے تھے ۔

دریں اثنا، نووارٹس فارما کمپنی اپنے سماجی خدمت کے پروگراموں کے حصے کے طور پر ہر ماہ ایک  انجکشن مفت فراہم کرتی ہے۔ اس کے لئے کمپنی دنیا بھر کے مریضوں سے درخواستیں طلب کرتے ہوئے لاٹری کے ذریعہ کسی ایک مریض کا انتخاب کرتی ہے

اس بات کا علم ہونے پر ایلن   کے والدین نے مفت میں انجکشن حاصل کرنے  قسمت آزمائی کے لئے اس تنظیم میں نام  رجسٹریشن کرایا  ۔اور قسمت سے ایلن کے نام پر انجکشن کی لاٹری لگ گئی اور 6 اگست ہفتہ کو ان کی امید پوری ہو گئی۔  16 کروڑ روپے کا انجکشن اس خاندان کو مفت میں مل گیا ۔ رینبو چلڈرن ہاسپٹل سکندرآباد میں ڈاکٹروں نے  ایلن  کو انجکشن لگایا۔ اس طرح عرصہ دراز سے پریشانی میں مبتلا والدین خوش ہو گئے۔ انہوں نے نووارٹس کمپنی کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے اتنا مہنگا انجکشن مفت میں فراہم کیا۔ لڑکی فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button