کرناٹک میں خوفناک سڑک حادثہ 7 نوجوان ہلاک _ ڈیوائیڈر سے ٹکرا جانے کے بعد کار مکمل تباہ

بنگلورو _ 14 جنوری ( اردو لیکس) کرناٹک میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 7 نوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ نے  جمعہ کو علی الصبح دیوناگری کے قریب تیز رفتار کار  کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا جانے کے بعد پیش آیا۔متاثرین بنگلورو سے ہوساپیٹ جا رہے تھے

ان میں سے چھ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، اور ایک ہاسپٹل لے جانے کے دوران علاج  زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔مرنے والوں کی عمریں 18 سے 22سال کے درمیان بتائی گئی ہیں مرنے والوں کا تعلق یادگیر، وجئے پورا اور وجیہ نگر سے بتایا گیا ہے حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ انڈیکا کار مکمل تباہ ہوگئی اور کار میں نعشیں پھنس گئے تھے انھیں باہر نکالنے گیس کٹر کا استعمال کیا گیا۔