جرائم و حادثات

حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل سے اغوا ہونے والا 6ماہ کا فیصل _ چھ دن بعد نظام آباد میں برآمد

حیدرآباد _ 20 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے  نیلوفر ہاسپٹل سے  6 دن قبل اغوا 6ماہ کے بچہ  فیصل  کا پولیس نے نظام آباد میں پتہ چلالیا ہے۔ ٹاسک فورس پولیس نے نظام آباد میں مغویہ بچے کا پتہ چلاتے ہوئے کمسن کو اغوا کرنے والے جوڑے کو گرفتار کر لیا۔ اس جوڑے نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ چونکہ وہ لاولد تھے اسی لئے اس بچہ کا انہوں نے اغواکیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سلمان خان اور فریدہ بیگم گنڈی پیٹ کے ایک فارم ہاؤس میں چوکیدار کے طور پر کام کرتی ہیں، ان کے دو بیٹے ہیں۔ بڑے بیٹے کو خرابی صحت کی بنا پر 14 ستمبر کی دوپہر نیلوفر ہاسپٹل لایا گیا تھا۔ اس کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔ والدہ فریدہ بیگم اپنے چھوٹے بیٹے فضل خان کو پکڑے پہلی منزل پر بیٹھی ہوئی تھی کیونکہ بڑے بیٹے کا علاج جاری تھا۔ اسی دوران فریدہ بیگم کے پاس ایک خاتون آگئی جو اس سے باتیں کرنے لگی۔اسی دوران فریدہ بیگم کھانا لینے وارڈ سے باہر چلی گئی۔ اس نے جب مڑ کر دیکھا تو چھوٹا لڑکا اسے نظرنہیں آیا۔فریدہ بیگم نے پریشان ہو کر قریب میں موجود افراد سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ جو خاتون اس کے قریب بیٹھی ہوئی تھی، وہی اس کے بچہ کو لے گئی۔فریدہ نے اس سلسلہ میں پولیس سے شکایت کی تھی۔پولیس نے اس شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کرلیا۔

 

جس وارڈ میں لڑکا لاپتہ ہوا تھا وہاں سی سی ٹی وی کیمرہ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو جانچ میں رکاوٹ پیش آئی تاہم، ٹاسک فورس پولیس جس نے اس معاملے کی جانچ کی، مغویہ لڑکے کا نظام آباد میں پتہ چلاتے ہوئے اس کا اغوا کرنے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا۔ اور بچہ کو حیدرآباد منتقل کردیا ہے آج شام میں اغوا کرنے والوں میڈیا کے سامنے پیش کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button