نیشنل

گجرات میں زہریلی گیسں کے اخراج سے 6 افراد کی موت _ 20 بیمار

سورت _ 6 جنوری ( اردو لیکس) گجرات کے  سورت کے جی آئی ڈی سی علاقے میں ایک فیکٹری کے قریب گیس لیک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فیکٹری کے قریب کھڑے کیمیکل ٹینکر سے زہریلی گیسں  خارج ہوگئی ۔جس کے نتیجہ میں فیکٹری کے 6 کارکن ہلاک اور 20 سے زائد دیگر  بیمار ہو گئے۔ان تمام کو قریبی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعہ کیمیکل گیس کے اخراج کی وجہ سے پیش آیا۔

سورت میونسپل کارپوریشن کے انچارج چیف فائر آفیسر بسنت پاریک نے بتایا کہ یہ واقعہ سچن انڈسٹریل ایریا میں ایک ڈائینگ فیکٹری میں پیش آیا۔ ‘فائر ڈیپارٹمنٹ کو صبح 4.25 بجے کال موصول ہوئی۔ فیکٹری کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے کیمیکل ٹینکر سے گیس کا اخراج ہوا جس سے 6 افراد ہلاک اور  سانس لینے میں تکلیف کے باعث 20مزدور کومہ میں چلے گئے۔ ان تمام کو فوری طور پر نئے سول ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button