نیشنل

جیہ بچن نے دی بی جے پی کو بدعا _ کہا آپ کے برے دن بہت جلد آنے والے ہیں _ راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی کی رکن ہوئی جذباتی

نئی دہلی _ سماج وادی پارٹی کی رکن راجیہ سبھا نے آج راجیہ سبھا میں بی جے پی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ایک موقع پر جیہ بچن اپنے جذبات پر بے قابو ہوگئی اور بی جے پی کے ارکان سے کہا کہ ” آپ کے برے دن بہت جلد آنے والے ہیں یہ میری بددعا ہے ” آج راجیہ سبھا میں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک مادہ (ترمیمی) بل 2021 پر بحث ہو رہی تھی۔ اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے جیہ  بچن کا غصہ حکومت پر بھڑک اٹھا۔

 

جب جیہ  بچن کو  بل  پر بحث کے لیے بلایا گیا تو انھوں نے مائک لینے کے بعد کرسی صدارت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ‘میں آپ کا شکریہ ادا نہیں کرنا چاہتی۔

 

جیہ بچن کی اس  بات پر بی جے پی ایم پی راکیش سنہا نے ان پر پارلیمنٹ کے وقار کو کم کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کرسی صدارت کو شخصی نشانہ بنانے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اس طرح کرسی کی توہین نہیں کر سکتا۔اس وقت کرسی پر بھونیشور کلیتا بیٹھے تھے۔اس موقع پر بی جے پی رکن راکیش سنہا نے ایشوریہ رائے کو دئے گئے ای ڈی کی نوٹس کا بھی تذکرہ کیا۔جس پر جیہ بچن آگ بگولہ ہوگئی اور بی جے پی کے ارکان سے کہا کہ ” اگر آپ کا رویہ ایسا ہی رہا تو آپ کے برے دن بہت جلد آنے والے ہیں انھوں نے کرسی صدارت کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں۔ ہم ان (حکومت) سے انصاف کی امید نہیں رکھ سکتے، لیکن کیا ہم آپ سے انصاف کی امید رکھ سکتے ہیں؟

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button