نیشنل

بلی بائی کے بعد سلی ڈیلز ایپ تیار کرنے والا اندور سے گرفتار _ دہلی پولیس کی اہم کامیابی

بلی بائی کے بعد سلی ڈیلز ایپ تیار کرنے والا اندور سے گرفتار _ دہلی پولیس کی اہم کامیابی

حیدرآباد _ 9 جنوری ( اردو لیکس ڈیسک) بلی بائی ایپ کیس میں ایک اہم پیش رفت کے بعد، دہلی پولیس کی  اسپیشل سیل نے اتوار  کو ‘سُلی ڈیلز’ ایپ کے ماسٹر مائنڈ اور تیار کرنے والے کو گرفتار کیا ہے اس ایپ  کا مقصد مسلم خواتین کو آن لائن نیلامی تھا۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے میڈیا کو بتایا کہ سلی ڈیلز ایپ کے ماسٹر مائنڈ  ملزم اومکریشور ٹھاکر کو  مدھیہ پردیش کے اندور سے گرفتار کیا گیا ہے ڈی سی پی کے پی ایس ملہوترا کے مطابق، ٹھاکر کا تعلق TRAD-گروپ سے بھی تھا جو کہ ایک ٹوئٹر پیج ہے جو مسلم خواتین کو ٹرول کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

پوچھ تاچھ کے دوران مدھیہ پردیش کے رہنے والا  ٹھاکر نے اعتراف کیا کہ اس نے گٹ ہب پر کوڈ تیار کیا تھا اور گٹ ہب تک رسائی TRAD گروپ کے تمام اراکین کو دی گئی تھی۔

GitHub وہ پلیٹ فارم ہے جس نے Sulli Dealsاور Bulli Bai ایپس دونوں کو جنم دیا ہے جس کا مقصد بااثر مسلم خواتین کی تذلیل اور بدنامی کرنا  ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایپ شیئر کی تھی جہاں مسلم خواتین کی تصاویر گروپ کے دیگر ممبران نے اپ لوڈ کی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button