نیشنل

تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیما کوہلی، سپریم کورٹ کی جج بن گئی

حیدرآباد _ تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیماکوہلی  سپریم کورٹ کی جج بن گئی ۔ کیونکہ سپریم کورٹ کے نئے ججس کو مقررکرنے کے سلسلہ میں کالیجیم کی جانب سے جن ناموں کی سفارش کی گئی تھی ان کو صدرجمہوریہ نے منظوری دے دی ہے اور مرکزی حکومت نے گزٹ بھی جاری کردیا ۔اس فہرست میں تین خاتون ججس شامل ہیں۔ہیماکوہلی 7 جنوری 2021کو تلنگانہ ہائیکورٹ کی چیف جسٹس بنائی گئی تھیں۔ان کوتلنگانہ ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔انہوں نے تقریبا ساڑھے سات ماہ چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ کے طورپر خدمات انجام دی تھیں۔جسٹس کوہلی تین سال تک سپریم کورٹ کی جج رہیں گی

متعلقہ خبریں

Back to top button