تلنگانہ

جناب عزیز احمد جواننٹ ایڈیٹر اعتماد کو تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے باوقار مخدوم ایوارڈ سے نوازا گیا

حیدرآباد _ 11 جون ( اردولیکس) جناب عزیز احمد جواننٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد کو تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے باوقار مخدوم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ حیدرآباد کے رویندرابھارتی میں منعقدہ تقریب میں وزیر داخلہ محمود علی ، صدر اردو اکیڈمی ایم کے مجیب الدین اور دیگر مہمانوں نے جناب عزیز احمد کو تہنیت پیش کرتے ہوئے مخدوم ایوارڈ عطا کیا۔

 

اس موقع پر چیئرمین تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن اسحاق، چیئرمین حج کمیٹی محمد سلیم ، تلنگانہ حکومت کے مشیر اے کے خان اور دوسرے موجود تھے

 

تقریب کے موقع پر تلنگانہ کے اردو ادیبوں‘اسکالروں‘ شاعروں‘ صحافیوں اور اُردو زبان و ادب کے فروغ کے سلسلہ میں کام کرنے والے اصحاب کی خدمات کو خراج پیش کرتے اردو اکیڈمی تلنگانہ کی جانب سے مخدوم ایوارڈ برائے سال2019 تا 2023 (پانچ ایوارڈ)اسی طرح ”کارنامہ حیات ایوارڈ برائے سال2018 تا 2020تین سال کے (21) ایوارڈز منتخب شخصیات کو دیے گئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button