نیشنل

بریکنگ نیوز _ مسجد کے تعمیر میں بی جے پی کی رکاوٹ _ آندھراپردیش میں اقلیتوں پر حملہ _ پولیس کی ہوائی فائرنگ

کرنول _ 8 جنوری ( اردو لیکس) آندھراپردیش کے کرنول ضلع میں بی جے پی قائدین اور کارکنوں نے  شر انگیزی کرتے ہوئے ایک مسجد کی تعمیر میں رکاوٹیں کھڑی کی ۔اعتراض کرنے والے اقلیتی طبقہ کے افراد پر حملہ کردیا۔جس کے نتیجہ میں دو طبقات کے درمیان پھتراو اور مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس نے دونوں طبقات کے افراد کو منتشر کرنے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

اطلاعات کے مطابق کرنول ضلع کے آتماکور ٹاون میں واقع اربن کالونی میں زیر تعمیر مسجد فیض النساء کے کاموں کو بی جے پی کے مقامی قائد و سری سیلم اسمبلی کے بی جے پی انچارج سریکانت ریڈی نے مسجد کے مقام پر پہنچ کر کاموں کو روکنے کی کوشش کی۔جس پر اقلیتی طبقہ کے افراد نے بی جے پی کی شرانگیزی کے خلاف نعرے لگائے۔اس دوران بی جے پی قائدین اور کارکنوں نے اقلیتی طبقہ کے افراد پر حملہ شروع کردیا۔جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کو حالات قابو میں لانے کے لئے ہوائی فائرنگ کرنی پڑی۔دھکم پیل اور پھتراو میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

اس واقعہ کے بعد اقلیتی طبقہ کے افراد کی کثیر تعداد شام میں پولیس اسٹیشن کے پاس احتجاج کیا۔جس سے مزید کشیدگی پھیل گئی۔اس دوران بعض نامعلوم افراد نے گاڑیوں کو آگ لگا دی۔پولیس نے آتماکور میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button