نیشنل

مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کرنے والے کیس میں تیسرے ملزم کی گرفتاری

 

مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کرنے والے کیس میں تیسرے ملزم کی گرفتاری _ بلی بائی ایپ معاملے میں ممبئی پولیس نے تین دن میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

 

نئی دہلی _ 5 جنوری ( اردو لیکس) مسلم خواتین کو آن لائن نیلامی کرنے کے لیے بلی بائی ایپ معاملے میں ممبئی پولیس نے اب تک تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں پیر کو سب سے پہلے بنگلور سے 21 سالہ وشال جھا کو گرفتار کیا تھا جو پیشہ سے انجینئر ہے منگل کے روز ممبئی پولیس نے اتراکھنڈ سے 18 سالہ شیوتا سنگھ کو گرفتار کیا جو اس ایپ تیار کرنے والی اہم ملزمہ بتائی گئی ہے جب کہ پولیس نے آج چہارشنبہ کو تیسرے ملزم کے طور پر میانک راوت کو گرفتار کیا ہے اس کا تعلق بھی اتراکھنڈ سے ہے

ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے نے  صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے ‘بلی بائی’ ایپ کیس میں بنگلورو سے کمار وشال جھا اور 18 سالہ شویتا سنگھ کو اتراکھنڈ سے گرفتار کیا ہے۔ آج ایک اور ملزم میانک راوت کو اتراکھنڈ سے گرفتار کیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ اس ایپ کے 6 فالورس ہیں ان کی گرفتاری بھی ممکن ہے اس کیس میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ وشال کمار  سے تفتیش کرنے کے بعد مرکزی ملزم شیوتا سنگھ کو اترا کھنڈ سے گرفتار کیا گیا تھا دونوں ملزم پہلے  سے ایک دوسرے کے رابطے میں تھے، اصل ملزم شیوتا تین جعلی اکاؤنٹس کو ہینڈل کر رہی تھی اور نفرت انگیز پوسٹ کرتی تھی،  شریک ملزم وشال کمار نے سکھ برادری کے نام سے جعلی اکاؤنٹ 21 دسمبر  کو بنایا تھا، وہ سکھوں کے ناموں سے مشابہت کے لیے اکاؤنٹ کا نام بدلا تھا تاکہ سکھ برادری سے مسلمان نفرت کرنا شروع کر دے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button