نیشنل

تریپورہ میں تشدد کی رپورٹنگ کرنے والی دو خاتون صحافیوں کو مل گئی ضمانت

نئی دہلی _ تریپورہ میں تشدد کے واقعات کی رپورٹنگ کرنے والی دو خاتون صحافیوں کو تریپورہ کی مقامی عدالت نے ضمانت منظور کردی ہے ان دونوں کو پیر کی صبح پولیس نے  حراست میں لے لیا تھا تاہم ان دونوں کے میڈیا انتظامیہ ایچ ڈبلیو نیوز نیٹ ورک نے عدالت سے رجوع ہوکر ضمانت منظور کروا دی عدالت نے 75 ہزار روپے کے شخصی مچلکے پر ان کی ضمانت منظور کردی ۔وشوا ہندو پریشد کے ایک حامی کی شکایت پر ان دونوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔خاتون صحافیوں سمریدھی ساکونیا اور سورنا جھا نے الزام عائد کیا کہ پولیس آج صبح ان کے ہوٹل پہنچی اور انہیں دھمکی دی گئی۔ شکایت میںان پر دو طبقات کے درمیان مذہبی بنیادوں پر دشمنی کو بڑھاوا دینے اور مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button