نیشنل

اترپردیش ٹیٹ امتحان کا پرچہ لیک_ امتحان دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان

 

اترپردیش ٹیٹ امتحان کا پرچہ لیک_ امتحان دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان _ 23 افراد گرفتار 

لکھنو_ اتر پردیش ٹیچر اہلیت ٹیسٹ 2021 (UPTET 2021 – پیپر 1) جو ہفتہ کی صبح 10 بجے منعقد ہونا تھا پیپر لیک ہونے کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔ امتحان شروع ہونے سے ٹھیک ایک گھنٹہ پہلے، متھرا، غازی آباد اور بلند شہر کے کئی واٹس ایپ گروپس پر پرچہ وائرل ہوگیا۔ پیپر لیک ہونے کے بعد اتر پردیش وزیر ابتدائی تعلیم ڈاکٹر ستیش نے کہا کہ ایک ماہ بعد دوبارہ UPTET امتحان منعقد کرے گا، تاہم امیدواروں کو دوبارہ کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور اس معاملے میں ملوث  23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

پیپر لیک معاملے پر بات کرتے ہوئے، پرشانت کمار، اے ڈی جی، لاء اینڈ آرڈر نے کہا کہ 23 افراد کو ریاست بھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے پاس سے  پرچہ سوالات کی چند فوٹو کاپیاں ملی ہیں۔ ایک ماہ بعد دوبارہ امتحان لیا جائے گا۔ ایس ٹی ایف معاملے کی تحقیقات کرے گی  اور قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی ۔

اسی دوران محکمہ تعلیم نے کہا کہ کسی کو فیس ادا کرنے یا دوبارہ درخواست داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پہلے امتحان کے لئے جاری کردہ ایڈمٹ کارڈز کو UPSRTC بسوں کے بس ٹکٹ کے طور پر مفت استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button