تلنگانہ

فلم اداکارہ وجئے شانتی کانگریس میں شامل

حیدرآباد : فلم اداکارہ سے سیاست داں بننے والی وجئے شانتی کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئی ۔ کافی عرصہ سے سرگرم سیاست سے دور تلگو فلموں کی نامور اداکارہ وجے شانتی  گزشتہ ہفتے بی جے پی سے مستعفی ہو گئی تھی اور آج انھوں نے کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئی۔

گزشتہ اسمبلی انتخابات میں وجئے شانتی کانگریس پارٹی میں تھی لیکن کانگریس کی شکست کے بعد بی جے پی میں چلی گئی۔ اور اب دوبارہ کانگریس میں شامل ہوگئیں۔

تلنگانہ کی تشکیل سے قبل بھی وہ ٹی آر ایس پارٹی میں لوک سبھا کی رکن تھی صدر ٹی آر ایس چندرشیکھرراو سے اختلافات کے بعد کانگریس میں شامل ہوئی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button