ہندوستان میں نئے ویریئنٹ کا ایک بھی کیس نہیں ہوا درج

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ ملک میں اب تک کورونا کی نئی قسم اومیکرون کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے، لیکن اس سلسلے میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے مانڈویہ نے کہا کہ دنیا کے 14 ممالک میں اس نئی قسم کا پتہ چلا ہے لیکن ہندوستان میں اب تک ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔