نیشنل

مہنگائی کیلئے مودی نہیں مغل ذمہ دار، اسد اویسی کا طنزیہ ریمارک۔ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: مرکزی حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ، بیروزگاری وغیرہ کیلئے دوسروں کو ذمہ دارٹہرانے اورجوابی حملے کرنے کے تناظرمیں بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے طنزیہ ریمارک کیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو پیغام ٹویٹرپرپوسٹ کیا۔ صدرمجلس نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے مغل ذمہ دارہیں، قیمتوں میں اضافہ کیلئے اکبربادشاہ ذمہ دارہیں اوربیروزگاری کیلئے شاہجہاں ذمہ دارہیں۔ انھوں نے کہا کہ مغلوں کی وجہہ سے یہ مسئلہ درپیش ہے۔ بیرسٹراویسی نے مزید کہا کہ پردھان منتری ان تمام کیلئے ذمہ دارنہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button