میٹ پلی کا نوجوان سعودی عرب میں ایک حادثہ میں ہلاک

کورٹلہ _ سعودی عرب میں تلنگانہ کا  ایک نوجوان کام کے مقام پر حادثہ کی وجہ سے ہلاک ہوگیا ۔جس کی شناخت میٹ پلی کے 32 سالہ یوسف کے طور پر ہوئی ہے ذرائع کے مطابق  جگیتال ضلع کے میٹ پلی ٹاون کے عیدگاہ کالونی کا 32  محمد یوسف مشین آپریٹر کے طور پر ایک کمپنی میں کام کرتا تھا ۔ وہ گزشتہ سال کورونا کے وقت ہندوستان آیا تھا اور  فلیٹس نہ ہونے کی وجہ سے یہیں ٹھہر گیا تھا۔ چار ماہ قبل یوسف  اسی کمپنی میں دوبارہ کام شروع کیا تھا ۔ چہارشنبہ کے روز ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ اتفاقی طورپر وہ  مشین کے بلیڈ سے ٹکرا گیا اور اسے شدید چوٹیں آئیں۔ وہاں موجود ملازمین نے فوری طور پر اسے ہاسپٹل منتقل کیا ۔ اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع دی گئی۔ یوسف، نے  ہاسپٹل سے ہی جمعرات کی صبح اہل خانہ سے بات کی۔ اس نے اپنی ماں اور بیوی کو بتایا کہ وہ ٹھیک ہے اور پریشان نہ ہوں ۔لیکن چند گھنٹوں کے اندر یوسف علاج کے دوران فوت ہوگیا۔متوفی  کے پسماندگان میں ماں، بیوی اور دو بیٹیاں ہیں۔ لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوسف کی نعش کو جلد از جلد وطن  واپس لایا جائے۔