جرائم و حادثات

بکری چرا کر منائی نئے سال‌ کی پارٹی۔ اے ایس آئی معطل

نئی دہلی: بکری چرا کر نئے سال کی پارٹی منانے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو معطل‌ کردیا‌‌ گیا۔ یہ واقعہ ریاست اڈیشہ میں پیش آیا۔ ضلع بولنگیر سندھی کیلہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس سومن ملک پرالزام ہے کہ اس نے نئے سال‌ کی پارٹی منانے کیلئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ دو بکریاں چرائی اوردعوت اڑائی گئی۔ اس بات کا علم ہونے پربکریوں کا مالک گاوں والوں کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اوران تمام نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔ انھوں نے اے ایس آئی اوراس کے مددگاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ جب یہ معاملہ بولنگیر ایس پی تک پہنچا تو انھوں نے سومن کو معطل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button