نیشنل

65 سال کی عمر میں ان دونوں نے کی لو میریج

بنگلور: 65 سالہ عمر کے شخص اور اسی عمر کی خاتون نے لو میریج کی۔یہ عجیب وغریب واقعہ ریاست کرناٹک کے ضلع مانڈیا میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق میسور سے تعلق رکھنے والا چیکاانا اور جیہ اماں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔چھوٹی عمر میں ہی خاتون کی کسی اور سے شادی کردی گئی۔

معشوقہ کی شادی کے بعد چیکاانا نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ تنہا رہنے لگا تھا۔شادی بعد جیہ اماں کو کوئی اولاد نہیں ہوئی اور اسکا شوہر فوت ہوگیا۔ اس دوران انکی دوبارہ ملاقات ہوئی اور پرانی یادیں تازہ ہو گیئں۔ ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

سماج اور عمر کی پرواہ کئے بغیر ان دونوں نے ایک مندر میں شادی کرلی۔ 65 سال کی عمر میں اس جوڑے کی شادی پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا۔ ان دونوں کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button