تلنگانہ

حیدرآباد میں اومیکرون کا پتہ چلانے کیلئے جینیوم سیکونسنگ ٹیسٹ کرنے کی تیاریاں

حیدرآباد: حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں اومیکرون کا ٹیسٹ کرنے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ راجہ راو نے بتایا کہ اومیکرون کا پتہ چلانے کیلئے جینیوم سیکونسنگ ٹیسٹ کیا جاتا ہے اوریہ ٹیسٹ گاندھی ہاسپٹل میں کرنے کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ جینیوم سیکونسنگ کیلئے درکارکیمکلس کی سربراہی کیلئے ٹنڈرس کا عمل پورا ہوگیا ہے بقیہ کام مکمل ہونے کے بعد اومیکرون کا ٹیسٹ یہاں کرنے کے بعد اس کی رپورٹ آبزرویشن کیلئے پونے کے این آئی وی کو روانہ کیا جائے گا اورمکمل اطمینان کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button