انٹر نیشنل

وزیراعظم نریندرمودی نے نکہت زرین کو دی مبارکباد

نئی دہلی 20 مئی( اردو لیکس) وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نکہت زرین کو، خواتین کی عالمی مکے بازی چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پرمبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے کانسے کا تمغہ جیتنے والی منیشا مون اور پروین ہڈا کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا ’’ہمارے مکے بازوں نے ہمارا سر فخرسے اونچا کیا ہے، خواتین کی عالمی مکے بازی چمپئن شپ میں شاندار طلائی تمغہ جیتنے پر نکہت زرین کو مبارکباد۔ منیشا مون اور پروین ہڈا کو بھی اسی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر نیک خواہشات۔‘‘ واضح رہے کہ ہندوستانی مکے باز نکہت زرین نے استنبول میں خواتین کی آئیبی اےعالمی باکسنگ چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے52 کلو گرام زمرے کے فائنل میں تھائی لینڈ کی جٹپونگ جوتامس کو پانچ-صفر سے کراری شکست دی۔ اِس طرح نکہت عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پانچویں بھارتی خاتون بن گئی ہیں۔ 2018 کے بعد سے بھارت کا یہ پہلا سونے کا تمغہ ہے، اُس وقت سرکردہ مکے باز میریکوم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ وہیں دوسری جانب 57 کلو گرام کے زمرے میں منیشا اور63 کلو گرام کے زمرے میں پروین ہڈا نے سیمی فائنل مقابلوں کے بعد کانسے کے تمغے جیتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button