حیدرآباد سمیت تلنگانہ میں زبردست بارش کا انتباہ۔ ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: پڑوسی ریاستوں میں طوفان کے اثرسے حیدرآباد میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے حیدرآ باد سمیت ریاست کے بعض اضلاع میں زبردست بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران حیدرآباد کے علاوہ ریاسات کے بعض اضلاع میں زبردست بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ اس دوران حیدرآباد اوکےلئے ایلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔