تلنگانہ

حیدرآباد سمیت ریاست میں آج صبح ہوئی بارش

حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت ریاست کے بیشتر اضلاع میں جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں کئی مقامات پر بارش ہوئی۔حیدرآباد کے پرانا شہر کے ساتھ ساتھ نئے شہر کے سکندرآباد، ایل بی نگر، اُپل،بنجاراہلز،جوبلی ہلز،کوٹھی، لکڑی کا پُل،ملکاجگری، بیگم پیٹ اور دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔بارش کا آغاز صبح تقریبا پانچ بجے ہوا جو تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔بارش کے ساتھ ہی حیدرآباد کے کئی مقامات پر بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے کل بھی ریاست کے کئی حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button