جرائم و حادثات

کرناٹک میں المناک سڑک حادثہ 8 ہلاک 26 زخمی

بنگالورو: ریاست کرناٹک میں ہبلی کے قریب بائی پاس روڈ پر بس اور ٹرک کے حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 26 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ المناک حادثہ پونے-بنگلور قومی شاہراہ پر پیر کی آدھی رات کو پیش آیا۔ خانگی بس کولہاپور سے رات 12.30 بجے سے 1 بجے کے درمیان بنگلور کے لیے روانہ ہوئی تھی جبکہ چاول لے جانے والا ٹرک ممبئی کی سمت جارہا تھا۔

بس نے ٹریکٹر کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، اس حادثہ میں ٹرک ڈرائیور، کلینر اور بس میں سوار چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ تین مسافرین کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج کے دوران جانبر نہ ہو  ہوسکے۔ زخمیوں کو ہبلی کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہبلی کے پولس کمشنر نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

پولیس کے مطابق بس کولہاپور سے بنگلور جا رہی تھی۔ دھارواڑ جاتے ہوئے آدھی رات کو بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ٹریکٹر کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہی تھی اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ سڑک حادثات ہندوستان میں ہوتے ہیں تاہم گزشتہ چند سال کے دوران سڑک حادثات میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button