تلنگانہ

سجنار کا تبادلہ۔اسٹیفن رویندرا سائبرآبا د کے نئے کمشنرپولیس مقرر

حیدرآباد: تلنگانہ میں بعض آئی اے ایس اورآئی پی ایس آفیسرس کے تبادلوں کا عمل جاری ہے۔ کل چند عہدیداروں کے تبادلوں کے بعد آج کمشنر پولیس سائبرآباد سجنار کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ان کی جگہ اسٹیفن رویندرآئی جی پی ویسٹ زون کو کمشنرپولیس سائبرآباد مقررکیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں آج چیف سکریٹری سومیش کمار نے تبادلہ کے احکام جاری کردئیے ہیں۔
سجنار کو مینجنگ ڈائرکٹرتلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن مقررکیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button