تلنگانہ

اتفاقی طورپرگولی چلنے سے زخمی پولیس کانسٹبل فوت

عادل آباد: ریاست تلنگانہ ضلع کومرم بھیم کے کوٹالہ پولیس اسٹیشن میں ڈیوٹی کے دوران اتفاقی طوپربندوق چل جانے کی وجہہ سے زخمی پولیس کانسٹبل کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ رجنی کمار نے دیڑھ سال قبل محکمہ پولیس میں ملازمت حاصل کی تھی۔ وہ گزشتہ مئی سے کوٹالہ پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ آج صبح کی شفٹ کے اختتام پرانھوں نے ریلیور کو فون کیا اور آنے کو کہا۔ اسی دوران زوردارآواز سنائی دی جاکردیکھنے تک رجنی کمار خون میں لت پت پڑے ہوئے تھے، بتایا گیا ہے کہ اتفاقی طورپرگولی چل گئی اوربندوق کی گولی پولیس کانسٹبل کے گلے کو گولی لگی اورسرکو پھاڑ کرنکل گئی۔ زخمی کانسٹبل کو بہتر علاج کے لیے کریم نگر کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button