جنرل نیوز

ادارہ روزنامہ دبنگ صحافت عادل آباد کے زیر اہتمام نرمل میں سیرت النبی کوئز

نرمل(پریس ریلیز ) مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی کنوینر سیرت النبی کوئز مقابلہ کے بموجب ضلع نرمل میں ادارہ روزنامہ دبنگ صحافت عادل آباد کے زیر اہتمام آج آئی اے فنکشن ہال نرمل میں بڑے پیمانے پر سیرت النبی کوئز مقابلے کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔اس مقابلے میں ضلع بھر سے 12 دینی و عصری مدارس نے حصہ لیا جس کے تحت دو سو طلباء نے شرکت کی واضح ہو کے ضلع عادل آباد کے سب سے پہلے اردو روزنامہ روزنامہ دبنگ صحافت کی جانب سے منعقد ہونے والے اس سیرت النبی کوئز مقابلہ کے تحریری امتحان کے بعد طلباء میں ہر جماعت کی نوعیت پر تین درجے کے انعامات کی تقسیم 5 دسمبر کو ہوگی جس میں انعام اول کے لیے 1500 روپے انعام دوم کے لیے 1000ہزار روپئے اس طرح انعام سوم کے لئے 500پانچ سو روپے دیے جائیں گے اور یہ انعامات علحدہ طور پر ششم تا دھم جماعتوں میں تقسیم کئے جائیں گے اس موقع پر صدر مجلس نرمل عظیم بن یحییٰ نے اس امتحانی مرکز کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی اور ادارہ دبنگ صحافت کیساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا اور کہا کے اس پر فتن دور میں ہم کو اور ہماری نسلوں کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے اور اس طرح کے معلومات کو دنیا کے اندر پھیلانے کی بھی اشد ضرورت ہے اس موقع پر مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی نے کہا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئز مقابلوں کا انعقاد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے حالات سے نونہالوں کو واقف کروانا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ اسکولی طلبہ میں مزید ان کی صلاحیتوں کو نکھار نےکے لیے تحریری مقابلوں کے علاوہ تقریری مقابلوں کے انعقاد کو بھی ترجیح دی جائے گی اس موقع پر ایڈیٹر رشید عالم مفتی سید کلیم الدین قاسمی مفتی عرفان اشاعتی محمد مشتاق محمد ابرار طیب بن صلاح ظہیر احمد عبدالغفور محمد صادق علی وہ دیگر اساتذہ و معلمات نے اس پروگرام کے انعقاد میں مکمل تعاون کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button