نیشنل

ہر 10 سال میں ایک بار آدھار بائیو میٹرک کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا: آدھار اتھارٹی

نئی دہلی _ 19 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UIDAI) نے مشورہ دیا ہے کہ تمام آدھار کارڈ ہولڈرز کو ہر 10 سال بعد اپنے بائیو میٹرک ڈیٹا اور دیگر تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا ۔ فی الحال، 5 سے 15 سال کے بچوں کے  آدھار کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے ۔ UIDAI نے کہا کہ اب سے بالغوں کو بھی ہر دس سال بعد رضاکارانہ طور پر اپنے آدھار کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنا چاہئے۔ یہ واضح کیا گیا ہے کہ 70 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہری آدھار کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ UIDAI نے  میگھالیہ، ناگالینڈ اور لداخ کو چھوڑ کر ملک کے تمام حصوں میں بالغوں کو آدھار کارڈ جاری کئے گئے ہیں ۔ اس وقت ملک میں 93.65 فیصد لوگوں کے پاس آدھار کارڈ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button