شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت تیسری مرتبہ مسترد

 ممبئی:بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کردی گئی۔ ممبئی کی عدالت نے تیسری بار ضمانت کی عارضی مسترد کر دی ہے اور آئندہ سماعت چہارشنبہ تک ملتوی کر دی گئی۔ آرین کو کروز شپ ڈرگس کیس کے سلسلے میں گزشتہ ہفتہ گرفتار کیا گیا تھا۔این سی بی نے اس سے قبل عدالت سے آرین کی ضمانت منظور نہ کرنے کی درخواست کرتے ہویے عدالت کو بتایا تھا کہ ضمانت پر رہائی سے تحقیقات پر اثر پڑے گا۔